Live Updates

اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، ایک ارب کے 17 مقامات پر سوئی گیس کے منصوبے، 34 کروڑ روپے سکول کالجز پرشامل ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز

اتوار 20 ستمبر 2020 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں ایک ارب کے 17 مقامات پر سوئی گیس کے منصوبے، 34 کروڑ روپے سکول کالجز پر، 6 کروڑ ہیلتھ سنٹر کی اپگریڈ یشن، 70 کروڑ روپے کورنگ پل، 52 کروڑ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس سمیت کروڑوں روپے کے پروجیکٹس پی ٹی آئی حکومت کی زیر نگرانی جن پر کام چل رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانا ہے، اس شہر کا ایک دیرینہ مسئلہ بھی حل کیا کہ نوکریوں میں 50 فیصد کوٹا دیا جائے گا، سابق وزیر کیڈ نے ہمیشہ اپنے حلقہ کو نظر انداز کیا لیکن آپ لوگوں نے 2018 کے الیکشن میں عمران خان پر اعتماد کیا، ہم نے دو سال کے قلیل عرصے میں برما پل کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

آنے والے 3 سالوں میں اپنے حلقہ کی عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے، جب ہم اقتدار میں آئے ملک کے حالات سب کے سامنے تھے آج ایک چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہوا جن کے ذاتی مفادات تھے، عمران خان کو کہتے ہیں ہمیں آپ سے نہیں آپ کو لانے والوں سے مسئلہ ہے، انکو بتا دیں پورا ملک وقوم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی کی طرح کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما حلقہ این اے 52 کے قومی اسمبلی کے ممبر راجہ خرم نواز نے اسلام آباد میں برما پل کی افتتاحی تقریب کے بعد جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام آباد میں برما پل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، برما پل کا افتتاح حلقہ این اے 52 قومی اسمبلی کے ممبر و چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے کیا ،افتتاحی تقریب کے بعد ایک شاندار جلسہ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

راجہ خرم نواز نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگ چور ڈاکو اور اشتہاریوں کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سب جانتے ہیں کہ عمران خان کو ملک کن حالات میں ملا لیکن آج کچھ لوگ اکٹھے ہوئے، آل پارٹیز چور گروپ یہ لوگ اپنے مفادات کی خاطر جمع ہوئے، یہ چور لوٹا ہوا پیسہ بچانا چاہتے ہیں، راجہ خرم نواز نے کہا انکو بتا دیں پورا ملک خواتین بزرگ عمران کے ساتھ سیسہ پلائی بن کر کھڑے ہیں، ان کرپٹ لوگوں کے خلاف 2018 کی طرح کھڑے ہو جائیں، اب انکو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے جلسہ کے شرکاء سے خطاب میں کہا اے پی سی میں جو باتیں ہوئیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، نواز شریف کی پلیٹیں جو ٹوٹ گئی تھی آج ٹھیک ہو گئی، پلیٹیں ٹھیک ہوئی تو نواز شریف کو وہ دور یاد آ گیا جب اسکو نکالا گیا تھا، انکو پاکستانی عوام کا پیسہ چوری کرنے پر نکالا تھا ،جب جیل بھیجا گیا اس وقت اسکی پلیٹیں ٹوٹنی شروع ہو گئی، راجہ خرم نواز نے کہا مشرف کے دور میں بھی بہانے بنا کر بھاگ گیا تھا، یہ کہتے ہیں عمران خان سے نہیں ان قوتوں سے مسئلہ ہے، پورا ٹولا سن لے یہ پاکستانی عوام عمران خان اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے جلسہ کے شرکا سے خطاب میں کہا ہمارے پاس محنتی اور محب وطن لیڈر ہے، 2018 کے الیکشن میں ووٹ کو جو عزت ملی اس سے پہلے کبھی نہیں ملی۔

راجہ خرم نواز نے کہا برما پل منسٹر کیڈ کی کہنے پر بن سکتا تھا ، منسٹر کیڈ نے جو 10 سالوں میں نہیں کیا ہم نے 2 سال میں مکمل کیا، ووٹ کو عزت اسطرح دی جاتی ہے۔ راجہ خرم نواز نے کہا میں اپنے حلقے کی عوام کا شکر گزار ہوں، الیکشن کے بعد آج میری ٹیم اکٹھی ہوئی یہ آپکی دعاؤں اور محنت کا نتیجہ، ہم آج سرخرو ہوئے اپنے وعدے کی تکمیل کی، الیکشن کو 2 سال ہوئے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا بلکہ عوام بھی ترقی کرے گی، این اے 52 کی عوام کی طرف سے خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے ڈوبتے ہوئے ملک کو سنبھالا انکے دل میں ملک کا درد ہے، نہ وہ خود چور ہیں نہ کسی کو چوری کرنے دیں گے، آئندہ الیکشن عمران خان کی قیادت میں جیتے گے، ہم مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن چوروں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات