اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی جانب سے چین کی غربت میں کمی کے سلسلے میں کامیابیوں کی پذیرائی

پیر 21 ستمبر 2020 11:05

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) اقوام متحدہ کے متعدد عہدیداروں نے اپنے انٹرویوز میں غربت میں کمی کے سلسلے میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین جنوب جنوب تعاون میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیبریزیو ہاکسلڈ نے چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 75 سال قبل اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے چین نے اقوام متحدہ کے ہر کام میں خصوصاً غربت کے خاتمے میں اہم شراکت کی ہے۔

(جاری ہے)

چین میں 1.4 بلین افراد کو غربت سے نکال دیا گیا ہے۔چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف2030 کے حصول میں مدد فراہم کررہا ہے۔ ان کی رائے میں دوسرے ممالک چین کی کامیابیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور بہت سے ممالک چین کے تجربے سے سیکھ بھی رہے ہیں۔جنوب جنوب تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک سے غربت کے خاتمے کے علاوہ چین دیگر ترقی پذیر ممالک کو غربت سے نکلنے میں مدد دینے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔ چین آہستہ آہستہ اقوام متحدہ کے زیرقیادت ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈ زفراہم کرنے والا ملک بن رہا ہے ، جو غربت میں کمی کے لیے بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :