گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی633 کیس، 4 اموات رپورٹ، کووڈ۔19 کے 33,393 ٹیسٹ کئے گئے، ایکٹو کیس 7,015 ، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2,92,869 ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

پیر 21 ستمبر 2020 11:39

گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی633 کیس، 4 اموات رپورٹ، کووڈ۔19 کے 33,393 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 633 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 4 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔

19 کے 33 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 198، پنجاب میں 10 ہزار 589، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 138، اسلام آباد میں 4 ہزار 243, بلوچستان میں1 ہزار 195،گلگت بلتستان میں 397، آزاد کشمیر میں 633 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 869 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔

19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 106 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 533، بلوچستان میں 14 ہزار 394, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 483، اسلام آباد میں 16 ہزار 162, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 357، پنجاب میں 98 ہزار 428 اور سندھ میں 1 لاکھ 33 ہزار 947 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 420 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 460 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 226 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 258،اسلام آباد میں کل 180 اموات،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 82 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 69 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 31 لاکھ 94 ہزار 317 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 837 مریض زیر علاج ہیں۔