جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے ایگزیکٹو کمیٹی 2020-21مکمل

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:42

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے ایگزیکٹو کمیٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے ایگزیکٹو کمیٹی 2020-21مکمل،تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاپوریٹ کلاس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے انتخابات ہوئے چیئرمین الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق چیمبر کے کل 60ووٹ تھے جبکہ 57کاسٹ ہوئے جبکہ نتائج کے مطابق راجہ ذوالفقار حیدر نے دس ووٹ لیکر اول رہے جبکہ ذیشان ندیم آٹھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر ،نعیم اقبال چشتی آٹھ لیکر تیسری،اظہر اقبال ڈار آٹھ ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر عبدالرحمان مجاہد اور گل شیر پانچویں نمبر اور عمران مجید جنجوعہ چھ،چھ ووٹ لیکر چھٹے نمبر پر چوہدری آفتاب احمد ساہی چار ووٹ لیکر ساتویں نمبر پر جبکہ اس کارپوریٹ کلاس میں چھ ممبران نے منتخب ہونے تھے یونائیٹ گروپ نے سابقہ روایات کی طرح اپنی برتری قائم رکھی ایسوسی ایش کلاس کے آزاد امیدوار عامرسہیل نے ستائیس وٹ حاصل کرکے جہلم چیمبر تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ چوہدری سہیل عزیز نے29ووٹ حاصل کیے کامیابی حاصل کرنے تمام ممبر ایگزیکٹو کو وائس پریذیڈنٹ عمران بشیر وائیں ،تبسم شاہین، عامر سلیم میر، شیخ واحد گوگا،راجہ محمدی،طارق مجید کھوکھر،راجہ ظفر اقبال ،ڈاکٹر کوثر ناہید انور،صدر چیمبر آف کامرس چوہدری محمد یشکیل ،وقار شیخ،سابق وائس چیئرمین ٹی ایم اے چوہدری مقبول حسین،عرفان قریشی،اسحاق ڈار سمیت سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم کے ڈیلرز نے مبارکبادیں پیش کی اور ان کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔