شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک کے تمام قوانین کا احترام کرکے باشعور ہونے کا ثبوت دیں،سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:49

شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک کے تمام قوانین کا احترام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کل سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے کیا انہوں نے کہاکہ کل سے ماڈل روڈز پر بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل، دو ہفتوں تک شہریوں کو آگاہی کے بعد کریک ڈاوٴن کیا جائے گا ماڈل روڈز پر لین لائن اور سٹاپ لائن، وے وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا، بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکلسٹ اور کم عمر ڈرائیور۔

(جاری ہے)

کو چلنے نہیں دیا جائے گا، الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے شہریوں کو بھرپور آگاہی دی جاتی رہی، آگاہی کیلئے ماڈل روڈز پر بینرز آویزاں جبکہ آگاہی کیمپس لگائے گئے، دو ہفتوں میں تین لاکھ سے زائد شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے، شہریوں کو آگاہی کیلئے 25 موٹرسائیکلسٹ دستے بھی تعینات رہے، قوانین کی خلاف ورزی پر زیر ٹولررنس پالیسی اپنائی جائے گی، کیپٹن سید حماد عابد نے کہاکہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔

متعلقہ عنوان :