کروٹ ہائیڈرو پاورسٹیشن کے لئے سپل وے روڈ پل کی تعمیرمکمل

پیر 21 ستمبر 2020 13:01

کروٹ ہائیڈرو پاورسٹیشن کے لئے سپل وے روڈ پل کی تعمیرمکمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے ایک سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاورسٹیشن کے لئے سپل وے روڈ پل کے افتتاح کے ذریعے سے کروٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کی تعمیر میں اہم سنگ میل طے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

867 دن میں تعمیر کے بعد سپل وے روڈ پل باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ پاکستانی اور چینی کارکنوں نے کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کے باوجود تعمیراتی کام جاری رکھا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن جو سی پیک کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے چین گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) کے ذریعہ تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :