عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے با صلاحیت افراد کی فہرست جاری کردی گئی

پیر 21 ستمبر 2020 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) 6ارب آبادی میں کچھ لوگ ہی ہوتے ہیں جو منفرد کرنے کی جستجو اور صلاحیت رکھتے ہیں، رواں سال عالمی ریکارڈ بنانے والے غیر معمولی افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔فرینک فائیک نامی ایک شخص جسکا تعلق ہیمپشائر سے ہے دنیا کا سب سے چھوٹا قد رکھنے والا ڈرائیوربن گیا، فرئینک کا قد4 اعشاریہ پانچ چھ فٹ ہے اس کی اہم بات یہ ہے کہ اس کیلئے بس میں کسی قسم کی تبدیلی کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ عام ڈرائیورز کی طرح کسی بھی قسم کی گاڑی چلا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہیمپشائر سے ہی تعلق رکھنے والے مارکو جارج نے تیز رفتار چلتی بائیک پر سر کے بل کھڑے ہونے کا خطرناک مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔گیارہ سالہ بچے نے سر پر فٹبال رکھا اور توازن برقرار رکھتے ہوئے ٹانگوں کی مدد سے فٹبال کے کرتب دکھا کردنیا کو حیران کردیا اور گننز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی۔بھارت سے تعلق رکھنے والے زوراور سنگھ نے سکیٹنگ شوز پہن کر تیس سیکنڈ تک ایک سو سینتالیس مرتبہ رسہ پھلانگنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔کینیڈین گیری ڈسچل نے ایک لاکھ 6 ہزار 8 سو دس لمبی ببلز کے ریپرز کی مدد سے چین بناڈالی،چین بنانے کے اس ہدف کا آغازانہوں نی11 مارچ 1965 میں کیا تھا جو 2020 میں پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔