مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے لیک ویو میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 21 ستمبر 2020 13:36

مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے لیک ویو میں شجر کاری مہم کا افتتاح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم کے کنارے پر لیک ویو میںشجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ مئیر اسلام آباد نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ڈی 12 میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسلام اباد کے مختلف علاقوں میں پھل دار پودے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی کی ٹیمیں ڈینگی مہم کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہیں، ڈینگی کے خاتمے کے لئے متعلقہ ادارے سپرے کررہے ہیں۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ آج سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :