والدین معصوم بچوں کی زندگیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں‘ ڈپٹی ڈی ایچ او اپر کوہستان

پیر 21 ستمبر 2020 13:43

والدین معصوم بچوں کی زندگیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے انہیں پولیو ..
جالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) ڈپٹی ڈی ایچ او اپر کوہستان ڈاکٹر نوشیروان نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ معصوم بچوں کی زندگیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی ڈی ایچ او اپر کوہستان ڈاکٹر نوشیروان نے بی ایچ یوجالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے پولیو ورکران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے معصوم بچوں کو عمر بھرکی معزوری سے محفوظ بنانے کیلئے والدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران گھر پر رکھیں اور پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

اس موقع پر (یو سی ایم او) کوز جالکوٹ ڈاکٹر افسر خان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ہماری ٹیمیں دشوار گزار علاقوں میں اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دیگی اور گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔پولیو مہم میں ڈی سی اپر کوہستان اور ڈی ایچ او اپر کوہستان و دیگر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ آخر میں ڈپٹی ڈی ایچ او اپر کوہستان ڈاکٹر نوشیروان نے پولیو مہم میں ڈیوٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکاران کو ہدایت جاری کی اور ڈی پی او اپر کوہستان اور تھانہ جالکوٹ کے ایس ایچ او کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :