اے پی سی میں نواز شر یف نے وہی پرانا خطاب'' مجھے کیوں نکالا'' جدید انداز میں پیش کیا ہے ،ڈاکٹر شاہد صد یق

پیر 21 ستمبر 2020 13:49

اے پی سی میں نواز شر یف نے وہی پرانا خطاب'' مجھے کیوں نکالا'' جدید انداز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نواز شر یف کی تقریر سے ملک د شمنی کی بو آ رہی تھی ، اے پی سی میں نواز شر یف نے وہی پرانا خطا ب '' مجھے کیو ں نکا لا'' کو جد ید انداز میں پیش کیا ہے ، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک دشمنی تقاریر کرنے والے الطاف حسین کے انجام سے سبق حاصل کریں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شر یف اے پی سی خطاب میں مکمل صحت یاب نظر آئے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ نواز شریف نے بیرو ن ملک جانے کیلئے ڈرامے بازی کا سہارا لیا ، نواز شریف کو ملک اور قوم کا اتنا غم ہے تو وہ فوری لو ٹی دو لت قومی خزانہ میں جمع کرکے عدلیہ میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ انہو ں نے کہاکہ اداروں کو نواز شریف کی تقریر کا نوٹس لینا چاہیے اور ان سے پوچھنا چاہیے کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ کون دے رہا ہے۔ حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی اپوزیشن کی خواہش دل میں ہی دم توڑ جائے گی۔انتخابا ت ان شا ء اللہ 2023 میں اپنے وقت مقررہ پر ہی ہو ن گے، اپوزیشن جتنی مر ضی اے پی سی کر لے انہیں ملک اور قوم کی لو ٹی دو لت کی پائی پائی کاحساب دینا پڑے گا۔