چین، ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے4 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

پیر 21 ستمبر 2020 13:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) چین کے جنوبی شہر شانتو میں ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4لاپتہ جبکہ 6 کو زندہ باہر نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کوسٹ گارڈ سکیورٹی حکام نے میڈیا سے گفتگو میںبتایا ہے حادثہ پیر کی صبح پیش آیا جس میں ماہی گیروں کی کشتی گہرے پانیوں میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر ہلاک اور4 لاپتہ ہو گئے جبکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئی6 ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹروں اور غوطہ خوروں سے مدد لی جارہی ہے۔