دُبئی میں مشہور اداکارہ سالگرہ کی تقریب منانے پر گرفتار
پولیس کے مطابق عرب اداکارہ M.H. نے کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریسٹورنٹس میں سالگرہ کی تقریبات منعقد کیں
محمد عرفان پیر 21 ستمبر 2020 16:45
(جاری ہے)
اداکارہ کو اس خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم یا زائد جرمانہ ہو سکتا ہے واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑے خاندانی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے اور اب صرف دس افراد کو شادیوں یا جنازوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی کہ شادیوں اور دوسرے خاندانی اجتماعات کو صرف دس افراد تک محدود رکھا جائے اوراب ان میں صرف دونوں متعلقہ خاندانوں کے افراد ہی شریک ہوسکیں گے۔ان تقاریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کو پیشگی حفاظتی احتیاطی تدبیر کے تحت کوِڈ19کا 24 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ ان میں مہمانوں کو کھلے کھانے پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایک مرتبہ استعمال کے بعد ضائع کیے جانے والے برتنوں میں کھانے پینے کی اجازت ہوگی تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔کسی متوفی کی تجہیزوتدفین کے عمل میں بھی اسی قاعدے کا اطلاق ہوگا اور صرف دس افراد جنازے اور تدفین کے عمل میں شرکت کرسکیں گے۔نئے قواعد کے تحت صرف دو افراد قبر کھودنے کے ذمے دار ہوں گے۔میت کو چار اور آٹھ افراد اٹھا سکیں گے۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تمام عمل میں استعمال ہونے والے آلات کو قبل اور بعد از تدفین جراثیم کش سپرے سے مصفا کیا جائے۔ڈیزاسٹر اتھارٹی نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں اور ان کی تطہیر کے لیے 60 سے 80 فی صد الکوحل پر مشتمل محلول کو استعمال کریں۔اتھارٹی نے قبرستانوں میں کام کرنے والے ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت چہرے پر ماسک پہن کررکھیں۔اگر انھیں نظام تنفس مثلا کھانسی وغیرہ کا کوئی عارضہ لاحق ہے تو اس کے بارے میں محکمہ صحت کے عملہ کو مطلع کریں اور جنازوں میں شرکت سے گریز کریں۔اس نے بتایا کہ متعلقہ حکام مذکورہ تمام تقاریب اور جنازوں وغیرہ کی مانیٹرنگ کریں گے اورنئے اعلان کردہ تمام قواعد وضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.