ڈیرہ غازی خان میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 21 ستمبر 2020 19:05

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے فیلڈ میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیاڈپٹی کمشنر نے مائیکرو پلان کے تحت گھروں کے دروازوں پر دستک دیکر ٹیموں کی آمد چیک کی۔انہوں نے جنرل بس سٹینڈ اور دیگر مقامات پر پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔

ویکسین کی کولڈ چین اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا ڈور اور فنگر مارکنگ کے مطابق ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 1480 موبائل،95 فکسڈ اور46 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹیمیں گھر گھر جا کر چھ لاکھ ستانوے ہزار پانچ سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ہر ٹارگٹ بچہ کو ویکسی نیٹ کرکے ملک کا مستقبل صحت مند بنانا ہے۔

ضلع میں موجود ہر بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دینے کے لئے ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ٹیموں کو سکیورٹی سمیت کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند کیا جائیگا۔تمام پولیو فیلڈ سٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے ہینڈ سینٹائزر بھی فراہم کیے گئے ہیں ٹرائبل ایریا میں پولیو ٹیم کے ساتھ بارڈر ملٹری پولیس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کوعمر کی معذور سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں اور ٹیموں سے تعاون کریں․