بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ جاری

بھارت کا لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے علاقے میں چھ اہم چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

پیر 21 ستمبر 2020 20:59

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ جاری
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ جاری ہے ۔ بھارت نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے علاقے میں چھ اہم چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ لداخ میں چھ اہم چوٹیوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بھارتی فوج اب چینی فوج کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنے کی بہترین پوزیشن میں آگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بھارتی فوج ایل اے سی کے نزدیک چین لڑاکا طیارون کی مانیٹرنگ کے لئے رافیل لڑاکا طیارے بھی اڑا رہی ہے ۔ دریں اثنا بھارت اور چینی فوجی کمانڈرو ں کی میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :