اداکارہ وفا شہزادی یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں باٹا پروڈکشن کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی بنیں گی

پیر 21 ستمبر 2020 21:25

اداکارہ وفا شہزادی یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں باٹا پروڈکشن کی افتتاحی ..
مانگامنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء)معروف اداکارہ ،گلوکارہ و ماڈل وفا شہزادی یکم اکتوبر کو باٹا پروڈکشن کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی بنیں گی۔تفصیلات کے مطابق اس افتتاحی تقریب کا اہتمام یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں کیا جارہاہے ۔اس تقریب میں باٹا پروڈکشن کے سی ای او میاں خالد محمود باٹا،اداکار طالب،ملنگی،مبشر ،مزمل،ہدائتکار نوید چوہدری اوراداکارہ عالیہ ملک بھی شریک ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ وفا شہزادی باٹا پروڈکشن کے پراجیکٹس کا حصہ بھی بنیں گی۔ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ انہوں نے کچھ روز قبل باٹا پروڈکشن کے کامیڈی پرواجیکٹس میں اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں جو ان دنوں باٹا پروڈکشن کے یوٹیوب چینل پر کامیابی کی منازل طے کررہے ہیں ان کامیڈی پراجیکتس کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ باٹا پروڈکشن کے مذید پراجیکٹس کا حصہ بن رہی ہیں یاد رہے کہ وفا شہزادی ان دنوں گلوکاری کے ساتھ ساتھ مختلف میوزک ویڈیوز میں ماڈلنگ بھی کررہی ہیں۔