اوکاڑہ، دوران ڈکیٹی چار افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ،لوٹ مار کے بعد ملزمان فرار

پیر 21 ستمبر 2020 23:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقہ صالووال میں دوران ڈکیٹی چار افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ،لوٹ مار کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صالو وال کا رہائشی محمد خالد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درمیانی شب گھر پر سویا ہوا تھا کے اچانک سات نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور لوٹ مار شروع کردی اس دوران چار نامعلوم ڈاکو وں نے خالد کی بیوی نورین فاطمہ کہ کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں خاتون خانہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے گھر کے سربراہ خالد علی کی مدعیت میں زیر دفعہ 376 /395 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق بریانی سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اوپو اے تراسی شروع کر دی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے میڈیا سے دوران ملاقات بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ میں دران ڈکیتی ریپ ہوا ہے اس کی تصدیق میڈیکل بورڈ کر رہا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مار رہی ہیں ،ملزمان جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے انہوں نے بتایا کہ میرے سمیت ضلع کا کوئی ایسا آفیسر نہیں ہوگا جو ملزمان کی گرفتاری تک چین کی نیند سو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہماری یہ زیادتی ہے ہماری اپنی فیملی کے ساتھ ہوئی ہے ہم ملزمانب کو ٹریس کرکے دم لیں گے۔