پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ،سرمایہ کاروں کے 53ارب روپے ڈوب گئے
پیر 21 ستمبر 2020 23:27
(جاری ہے)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 330.62پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42504.76پوائنٹس سے کم ہو کر 42174.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 156.41پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17889.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 30167.01پوائنٹس سے کم ہو کر 29961.06پوائنٹس ہو گیا ۔
مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں53ارب15کروڑ61لاکھ34ہزار386روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب45ارب 41کروڑ24لاکھ 38ہزار64روپے سے کم ہو کر 78کھرب92ارب 25کروڑ63لاکھ 3ہزار678روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 11ارب روپے مالیت کے 43کروڑ39لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتہ جمعہ کے دن13ارب روپے مالیت کے 51کروڑ61لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور 16کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل 5کروڑ89لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 4کروڑ82لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ60لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک 3کروڑ46لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ95لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 72.61روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 1040.78روپے ہو گئی اسی طرح 42.43روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 671.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پام ایکس ڈی ایکس بی کے حصص کی قیمت101.83روپے کے اضافے سی2970.00روپے اور نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت 93.33روپے کے اضافے سے 6900.00روپے پر آ گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.