Live Updates

عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک حماد علی اعوان

پیر 21 ستمبر 2020 23:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) چیئرمین ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب ملک حماد علی اعوان اپنے انتخابات حلقہ پی پی 155 پانڈو گجراں اور گلشن داود کوٹ دونی چند میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معززین علاقہ سے ملک حماد علی اعوان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تحریک انصاف عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات