ھ* ملک بھر میں منظم انداز سے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے،عامر خان

پیر 21 ستمبر 2020 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت المسلمین کے دفتر م جاکرصوبہ سندھ کے صدرعلامہ باقر عباس زیدی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب، علمائ کمیٹی کے انچارج جاویداحمد،رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری موجودتھے۔

ملاقات میں ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔عامرخان نے کہا کہ ملک بھر میں منظم انداز سے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ جبکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور علمائ اکرام اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ بر قرار رہے گا اور وطن عزیز مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گلشن بنا رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی،ترجمان صوبہ سندھ علامہ مبشر حسن،صدر کراچی مولانا صادق جعفری،، مولانا غلام عباس، عارف رضا،میرتقی ظفر شامل شامل تھے۔اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے صوبہ سندھ کے صدرعلامہ باقر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ودیگرکی آمد کاشکریہ ادا کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے کوشش خراج تحسین پیش کیا