اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی ضرورت ہے،جرمنی

منگل 22 ستمبر 2020 10:35

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بدلتے ہوئے عالمی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ انجیلا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسی کے مطابق تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انفرادی رکن ملک اقوام متحدہ کے صحیح کام کے دوران پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔چانسلر مرکل نے کہا ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں اور اسی طرح ہم دوسرے کی پریشانیوں کے بھی ساتھ ہیں، ہم ایک ہی دنیا ہیں۔انہوں نے اس دوران جرمنی کے دعویٰ کو بھی پیش کیا اور کہا کہ جرمنی سلامتی کونسل میں کوئی بھی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہے۔یاد رہے کہ جرمنی ، بیلجیم ، جمہوریہ ڈومینیکن ، ایسٹونیا ، انڈونیشیا ، نائیجر ، جنوبی افریقا ، تیونس ، ویتنام ، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنس اس وقت یو این ایس سی کے غیر مستقل رکن ملک ہیں جبکہ روس ، چین ، فرانس ، امریکا اور برطانیہ اس کے مستقل ممبر ہیں۔