امریکا، خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصدکمی

منگل 22 ستمبر 2020 11:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصد کے قریب کمی ہوئی جس کی وجہ مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر طلب میں کمی اور لیبین پیداوار کے آغاز سے اوور سپلائی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 2 ڈالر (4.6 فیصد) کم ہوکر 41.15 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.15 ڈالر (5.2 فیصد) کمی کے ساتھ 38.96 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :