ایف بی آر نے درآمدی اشیاء کی مس ڈکلریشن ،انڈر انوائسنگ کے خلاف اقدامات تیز کر دیئے

کراچی کے سپر سٹور سے 6 کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع

منگل 22 ستمبر 2020 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی اشیاء کی مس ڈکلریشن،انڈر انوائسنگ کے خلاف اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر نے درآمدی اشیاء کی کلیرنس کے بعد ان کے آڈٹ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیرنس آڈٹ کراچی نے مس ڈکلریشن اورانڈر انوائسنگ پر کراچی کے ایک سپر سٹور سے 6 کروڑ روپے وصول کرکے اسے حکومتی خزانہ میں جمع کرا دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز گوادر نے گوادر کے ایریا میں نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دوران 22 سمگل شدہ گاڑیاں برآمدکر لی ہیں جن میں کار اور سپورٹس یوٹیلٹی گاڑیاں شامل ہیں، قبضہ میں لی جانے والی گاڑیوں کی مالیت 45 ملین روپے ہیں۔