ایف بی آر نے 5 ہزار روپے تک کی ذاتی اشیاء کی ڈیوٹی فری درآمد کے لئے ضابطوں کا مسودہ جاری کر دیا

منگل 22 ستمبر 2020 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوسٹل و کوریئرسروس کے ذریعہ 5 ہزار روپے تک کی ذاتی اشیاء کی ڈیوٹی فری درآمد کے ضمن میں متعلقہ ضابطوں کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ عوام کیلئے ایس آر او نمبر886 کے ذریعہ ڈی مینیمس رولز کا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے، حتمی اشاعت سے قبل شہری اس پر اعتراضات یا تجاویز دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسودہ میں پوسٹل و کوریئر سروس کے ذریعہ 5 ہزارروپے تک کی اشیاء کی ڈیوٹی فری درآمد کی تجویز دی گئی ہے۔