دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

منگل 22 ستمبر 2020 12:41

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) واپڈا نے دریائوں سمیت تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر منگل کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 81300کیوسک اور اخرج80700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12000کیوسک اور اخراج 12000 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد18700کیوسک اور اخراج50000کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد36100کیوسک اور اخراج7000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا اسی طرح جناحبیراج میں پانی کی آمد91400کیوسک اور اخراج0 8390کیوسک،چشمہ میں آمد95800کیوسک اوراخراج 108000کیوسک، تونسہ میں آمد118700کیوسک اور اخراج 98300 کیوسک، پنجندمیں آمد28900کیوسک اور اخراج 13000 کیوسک، گدومیں آمد 101500کیوسک اور اخراج 70900کیوسک، سکھر میں آمد72000کیوسک اور اخراج26500کیوسک، کوٹری میں آمد263600کیوسک اور اخراج 246200کیوسک رہا جبکہ تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1236.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.922 ملین ایکڑ فٹ، چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح646.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.163 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کی گیا،تربیلا‘ جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ‘ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے�

(جاری ہے)