بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

منگل 22 ستمبر 2020 12:41

بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کی صبح ضلع بڈگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے چرار شریف میں تلاشی ور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ادھر بھارتی فوجیوںنے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ سرینگر ، پلوامہ اور شوپیاںکے علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔