کرونا وائرس ،حکومت نے سرکاری دفاتر کیلئے نِئے ایس او پیز جاری کر دئیے

تمام دفاتر میں کام کرنے والا ملازمین ماسک لازمی پہنیں ،علامات کی صورت میں فوری انچارج کو آئیسولیشن کے حوالے سے آگاہ کریں

منگل 22 ستمبر 2020 13:33

کرونا وائرس ،حکومت نے سرکاری دفاتر کیلئے نِئے ایس او پیز جاری کر دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے سرکاری دفاتر کیلئے نِئے ایس او پیز جاری کر دیے ۔

(جاری ہے)

سر کلر کے مطابق تمام دفاتر میں کام کرنے والا ملازمین ماسک لازمی پہنیں ،علامات کی صورت میں فوری انچارج کو آئیسولیشن کے حوالے سے آگاہ کریں ۔سرکلر کے مطابق دفاتر میں ای فائلنگ پر کام کیا جائے ،اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو سٹاف فائل اور دستاویزات کو سینٹائز کرے ، میٹنگز فونز اسکائپسز ویڈ لنکس پر منعقد کی جائیں ،دفاتر کو صبح شام سینٹائز کیا جائے ،ماسک پہنے بغیر لفٹوں کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :