گلگت بلتستان مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی مرکز کو طور پر سامنے آئے گا،

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی نگراں وزیراعلی گلگت بلتستان میر افضل سے گفتگو

منگل 22 ستمبر 2020 13:33

گلگت بلتستان مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی مرکز کو طور پر سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے،گلگت بلتستان مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی حب کو طور پر سامنے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نگراں وزیراعلی گلگت بلتستان میر افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہنوں نے منگل یہاں ان سے ملاقا ت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گلگت بلتستان میں امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے،گلگت بلتستان مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی حب کو طور پر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک،سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے،گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔