ٹنڈومحمدخان، باپ بیٹے پر لوہے کی سلاخوں سے تشدد،بیٹاجاں بحق ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا

منگل 22 ستمبر 2020 13:53

ٹنڈومحمدخان، باپ بیٹے پر لوہے کی سلاخوں سے تشدد،بیٹاجاں بحق ،پولیس ..
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ٹنڈو محمدخان میں رِند برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران مخالفین کی جانب سے باپ اور بیٹے پر لوہے کی سلاخوں سے تشدد کا واقعہ پیش آیا ،تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹنڈو محمدخان میں رِند برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، اس دوران مخالفین کی جانب سے لوہے کی سلاخوں سے تشدد کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہو گیابعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان بیٹا جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق رِند برادری کے ایک گروہ نے باپ بیٹے پر لوہے کی سلاخوں سے بہیمانہ تشدد کیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ ٹنڈو محمد خان کی تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے علاقے مویا میں18 ستمبر کو پیش آیا تھا ۔تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں۔