اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

منگل 22 ستمبر 2020 15:02

اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی
ہیمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، مالدووا سے تعلق رکھنے والے پارٹنر رادو البرٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے برطانوی جوڑی جمی مرے اور نیل شپلسی کے خلاف پہلی گیم 6-0سے ہاری تاہم اس کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے میں 5 کے مقابلے میں 7 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، سخت مقابلے کے بعد تیسری گیم میں 8 کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے برتری ثابت کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :