صوبائی وزیر خوراک عبد العلیم خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 22 ستمبر 2020 15:06

صوبائی وزیر خوراک عبد العلیم خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر خوراک عبد العلیم خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیا ہے کہ گندم کی بڑھتی ہوئی ہوشربا قیمتوں نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور وزیر خوراک عبد العلیم خاں کی ناقص پالیسیوں کے سبب صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں آٹے کا 10 سے 15 کلو کے تھیلے کا حصول ناممکن ہوگیا ہے۔چکی کا آٹا بھی 76 روپے سے زائد کا فروخت ہورہا ہے ۔وزیر خوراک کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔کسانوں سے 1475 روپے فی من خرید کر اب گندم 2800 روپے فی من سے زائد میں فروخت ہورہی ہے۔وزیر خوراک عبد العلیم خاں نااہل وزیر ثابت ہوئے ییں۔قرار دا دمیں مطالبہ کیاگیا وزیر خوراک کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے پر وہ اپنے منصب سے فوری مستعفی ہوں۔