بلاول بھٹو زرداری سے رضا ربانی کی ملاقات ،

ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال قانون سازی کے حوالے سے پی پی پی اراکین کی کارکردگی متاثر کن ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو

منگل 22 ستمبر 2020 17:50

بلاول بھٹو زرداری سے رضا ربانی کی ملاقات ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئررہنمااور سابق چیئرمین سینٹ سنیٹر رضا ربانی نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور رضا ربانی کے درمیان ملکی سیاسی و موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رضا ربانی کے درمیان مختلف پارلیمانی بلوں اور ان کے نکات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر میاں رضاربانی نے بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ میں ہونے والے قانون سازیوں سے متعلق بریف کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے حوالے سے پی پی پی اراکین کی کارکردگی متاثر کن ہے۔