Live Updates

میاں اسلم اقبال سے بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات

منگل 22 ستمبر 2020 17:52

میاں اسلم اقبال سے بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید کوثر حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے این او سی کے اجرا کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا گروپ پائی خیل میانوالی اور اٹک کے علاقے رشین میں سیمنٹ پلانٹس لگانا چاہتا ہے اوریہ نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجرا کے منتظر ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے خود ان سے ملاقاتیں کر رھا ھوں۔متعلقہ محکموں کے روایتی تاخیری حربوں کو سرمایہ کاری میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ 5محکوں کوٹائم لائن کے اندر این اوسی کے اجرا کاپابند بنایا گیا ہے اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سٹڈی پہلے سے مکمل کرکے رکھیں۔

قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھ کر این او سی کے اجرا کوکم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ این اوسی کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبے میں نئی سرمایہ کاری لاکرروزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات