نا جائز تجا وزات کے خلاف ریلوے کا گرینڈ آپریشن، 40 مرلہ سے زائد کمرشل ریلوے زمین واگزار کرا لی

منگل 22 ستمبر 2020 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چوہدری نے ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی کرتے ہوئے ڈویژنل انجینئر احمد قریشی نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے پانچ دوکانیں سیل ،رھڑیوں اور لکڑی کے کھو کوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

40 مرلے کمرشل اراضی کی مالیت چار کروڑ بتائی گئی ہے ۔آپریشن میں اسسٹنٹ انجینئر عبدالرحمان ،انسپکٹر آف ورکس محمد ارشد،ایس ایچ او ریلوے لاہور اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈی ایس نے ڈویژنل انجینئر احمد قریشی اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں بھی ایسے گرینڈ آپریشن کیے جائیں اور ریلوے کی زمین کو واگزار کرایا جائے تاکہ ریلوے زمین کو آکشن میں ڈالا جائے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے ۔