فوج کا سیاست سے دور رہنے کا بیان خوش آئند ہے ،لطیف کھوسہ

منگل 22 ستمبر 2020 17:54

فوج کا سیاست سے دور رہنے کا بیان خوش آئند ہے ،لطیف کھوسہ
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ فوج کا سیاست سے دور رہنے کا بیان خوش آئند ہے ، افواج پاکستان پوری قوم کی مشترکہ ہے ، پیپلز پا رٹی کشمیر کے مؤقف پر بھرپور سپورٹ کرتی ہے،بھارت کیا کہہ رہا ہے ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ،اتحاد ہو تے رہتے ہیں ، ہندوستان ہمارا دشمن ہے باتیں کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں دائر پاکستان پیپلز پارٹی کی اپیلوں کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر قتل کیس میں ہم انصاف کی تلاش میں ہیں۔