Live Updates

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کا آغاز، عہدیداران کا اعلان کردیا گیا، شنیلاروتھ

منگل 22 ستمبر 2020 19:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) تحریک انصاف مینارٹی ونگ کی مرکزی صدر شنیلا روتھ نے مینارٹی سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مینارٹی ونگ سنٹر ل پنجاب کے صدرجوہن محبوب، سینئرنائب صدر آصف مسیح کھوکھر، نائب صدورراوندر سنگھ، مریم گل، جنرل سیکرٹری اظہر عادل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشرف مائیکل، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز وسیم مسیح، عابد سعدگل،شمس نذیر،سیکرٹری اطلاعات شاہد سندھو، سیکرٹری فنانس ثمرنذیر، جوائنٹ سیکرٹری جاوید چوہدری ہونگے۔

شنیلاروتھ نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیںگے اور مینارٹی ونگ کو فعال اور منظم کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لائیںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات