Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، راشد منیر

منگل 22 ستمبر 2020 19:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں انصاف لیبرونگ بھرپور حصہ لے گی، مضبوط امیدوار کھڑے کئے جائیںگے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا کرپشن بچائو ڈرامہ بُری طرح فلاپ ہو چکا ہے ، قوم نے نوازشریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا چہرہ اچھی طرح پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپٹ مافیا کو ان کے سیاسی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ملک سے پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات