ٹک ٹاک نے اعتماد اور تحفظ میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی

منگل 22 ستمبر 2020 19:29

ٹک ٹاک نے اعتماد اور تحفظ میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے ایشیا پیسفک سیفٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوزکی منزل ،ٹک ٹاک (TikTok) نے ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی ہے۔ یہ بیرونی کونسل، جس میں ، پورے خطے سے منتخب کیے گئے قانون، تعلیم اور ریگولیٹری اداروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، ایشیا پیسفک کے حوالے سے کنٹنٹ ماڈریشن ( content moderation) پالیسیوں کے علاوہ اعتماد اور تحفظ سے تعلق رکھنے والے مسائل پر مشاورت فراہم کرے گی۔

اس کونسل میں ایسے فکری راہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف مستقبل کے حوالے سے پالیسیوں کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے بلکہ موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ انڈسٹری کو درپیش ہونے والے آئندہ کے مسائل سے کے بارے میں منصوبہ بندی کیقابل بھی بنا سکیں گے۔

(جاری ہے)

کونسل مختلف موضوعات پر مہارت کے علاوہ ٹک ٹاک کی کنٹنٹ ماڈریشن پالیسیوں اور طریقوں پر بھی مشورے دے گی تاکہ خطے کے علاوہ بھی بین الاقوامی پالیسیاں تیار کی جا سکیں۔

کونسل ،خطے سے تعلق رکھنے والے،موجودہ اور آئندہ کے مسائل کی نشاندہی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی جن سے ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم اور استعمال کرنے والوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور ایسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی تیاری میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ٹک ٹاک کے ڈائریکٹر برائے ٹرسٹ اینڈ سیفٹی، ا یشیا پیسفک، ارجن نرائن (Narayan Arjun ) نے کہا:’’ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کی صورت میں ٹک ٹاک اپنی پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم اٹھار ہی ہے۔

‘‘ ارجن نے مزید کہا:’’مجھے کونسل کے ارکان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ کونسل تعمیری، ٹھوس اور دیانتدارانہ مشاورت فراہم کرے گی جب کہ ٹک ٹاک ایشیا پیسفک میں اپنی کنٹنٹ پالیسیوں کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے گی۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم مستقبل میں اپنی کونسل کو توسیع دیں گے ا ور اس میں خطے کی دیگر مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو بھی شامل کریں گے۔

‘‘ٹک ٹاک کی ایشیا پیسفک ایڈوائزری کونسل میں جن افراد کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے ان میں پاکستان سافٹویئر ہاؤسزایسوسی ایشن فار آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس اور Nest i/o کی بانی جہاں آرا (Jehan Ara)، سوشل میڈیا میٹرز، انڈیا کے امیتابھ کمار( Amitabh Kumar) ، مینجمنٹ اینڈ سسٹین ایبل انسٹی ٹیوٹ،ویتنام کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ، نین فونگ لنہ(Nguyen Phuong Linh) ، ڈی کیو انسٹی ٹیوٹ سنگاپور کی بانی ڈاکٹر یہون کارک(Dr. Yuhyun Park)، ڈپارٹمنٹ آف سائیکالوجی، اوچانیمیزے یونیورسٹی(Ochanomizu University ) ، جاپان کے پروفیسر، اکیرا سکاموٹو (Prof. Akira Sakamoto) ،جنوبی کوریا کی چنگ اینگ یونیورسٹی (Chung University-Ang ) کے پروفیسر، سنگ وہ اور انڈونیشیا میں گس ڈورین نیٹ ورک(Gus Durian Network)کی ایکٹوسٹ اور MAFINDO (Indonesia Anti-Hoax Society) کی صدر انیتا واحد( Anita Wahid) شامل ہیں۔

ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل میں شمولیت پر پاکستان سافٹویئر ہاؤسزایسوسی ایشن فار آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس اورNest i/o کی جہاں آرا نے کہا:’’ایک مضبوط کنٹنٹ ماڈریشن پالیسی کی تیاری کے لیے، جس میں موجودہ اور مستقبل کے مسائل پر توجہ دی گئی ہو ، کسی بھی پلیٹ فارم کے لیے،آسان کام نہیں ہے۔ ایک آزادکونسل کے ذریعے اِن چیلنجوں سے نمٹنے اور مستقبل سے تعلق رکھنے والی پالیسیوں کی تیاری میں کمپنی کی کوششوں کو سراہنا اور ٹک ٹک کو معاونت فراہم کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘‘