Live Updates

این آر او اور احتساب کا ڈرامہ اب بری طرح پٹ گیا ہے، عظمیٰ بخاری

چوہان صاحب ہمیں معلوم آپ لوگوں اب رات کو ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ چور دروازے سے ایوان اقتدار میں پہنچنے والے کبھی سکون کی نیند نہیں سوتے،ترجمان مسلم لیگ (ن)

منگل 22 ستمبر 2020 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ این آر او اور احتساب کا ڈرامہ اب بری طرح پٹ گیا ہے۔چوہان صاحب ہمیں معلوم آپ لوگوں اب رات کو ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ چور دروازے سے ایوان اقتدار میں پہنچنے والے کبھی سکون کی نیند نہیں سوتے۔چوہان صاحب اگر آپ لوگوں کو اے پی سی کا خوف نہیں تو منتیں سماجتیں کیوں کررہے ہیں ۔

کل آپ نے اپنے ویڈیو بیان میں جس طرح اسلحے کی نمائش کرکے قانون کا تماشہ بنایا وہ سب نے دیکھا،ہمیں قانون کا بھاشن مت دیا کریں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعلیمہ باجی،جہانگیرترین،علیم خان،پرویز خٹک ،عثمان بزدار این آر او کے سب سے بڑے بینی فشری ہیں۔نوازشریف کے تقریر نے پی ٹی آئی کے باضمیر لوگوں کو جگادیا ہے۔دو دن سے تحریک انصاف میںشدید قسم کی جنگ چل رہی ہے۔جمہوریت پسند لوگ کسی بھی جماعت میں ہوں وہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔چوہان صاحب چوروں اور ڈاکوں کی کوئی جماعت نہیں یہ فصلی بٹیرے ہوتے ہیں۔بہت جلد نیلے،لال اور پیلے گھوڑے عمران خان کو تنہا چھوڑنے والے ہیں۔عمران خان کے اردگرد صرف پیراشوٹر ہی رہ جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات