بلاول بھٹو سے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

بلاول نے ایمل ولی خان سے ان کے والد اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی

منگل 22 ستمبر 2020 21:33

بلاول بھٹو سے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا صدر کا ٹیلی فونک رابطہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے ان کے والد اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کا وفد بھیجنے پر ایمل ولی خان سے اظہار تشکرکیا