نیب دفترہنگامہ آرائی کا مقدمہ: رانا ثناء اللہ ،کیپٹن صفدر سمیت 27 لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانت میں 30 ستمبرتک توسیع

منگل 22 ستمبر 2020 21:33

نیب دفترہنگامہ آرائی کا مقدمہ: رانا ثناء اللہ ،کیپٹن صفدر سمیت 27 لیگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب دفتر لاہور کے باہر ہنگامہ آرائی و توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ایم این اے اورکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت 27 لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانت میں 30 ستمبرتک توسیع کردی۔ منگل کے روز رانا ثناء اللہ کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر سمیت 27کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج اعجاز بٹر نے سماعت کی۔پولیس تھانہ چوہنگ میں نیب کی درخواست پر رانا ثناء اللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف نیب لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں۔جس میں گزشتہ روز 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ رانا ثناء اللہ اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔