شاہین آفریدی لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے کے خواہشمند

کانٹی سیزن کے حربے پی ایس ایل میں آزمانے کی کوشش کروں گا:پیسر

منگل 22 ستمبر 2020 22:33

شاہین آفریدی لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے کے خواہشمند
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) ہیمپشائر کانٹی کیلئے اپنے اختتامی میچ میں چار بالز پر چار وکٹوں کے کارنامے سمیت چھ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے پیسر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کانٹی کرکٹ سیزن کے دوران انہیں بہت سیکھنے کا موقع ملا جو انہیں مستقبل قریب میں کام آئے گا جب وہ قومی ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہشمند شاہین آفریدی نے اعتراف کیا کہ وہ رواں سیزن کے ابتدائی میچوں میں عمدہ باولنگ نہیں کر سکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی تاہم کانٹی نے انہیں بھرپور انداز سے سپورٹ کیا جس کے سہارے وہ آخری میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے جب کہ انہوں نے اپنے ہدف پر باولنگ جاری رکھی لیکن اب وہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور پلے آف مرحلے میں لاہور قلندرز کو فاتح بنانے اور لیڈنگ وکٹ ٹیکر بننے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔