نیب کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی دھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ،احسن اقبال

نواز شریف کے خطاب سے بھارت اس لئے خو ش ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر دیا ہے، یقین ہے اے پی سی کے بعد ساری اپوزیشن نیب کے چکر لگا رہی ہوگی ،لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

منگل 22 ستمبر 2020 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ( ن ) کا کہنا ہے کہ نیب کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی دھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ نواز شریف کے خطاب سے بھارت اس لیئے خو ش ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔ یقین ہے اے پی سی کے بعد ساری اپوزیشن نیب کے چکر لگا رہی ہوگی ۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستا ن مسلم لیگ ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ اے پی سی اور نواز شریف کے خطاب نے بھارت کو خوش کر دیا ہے حا لانکہ بات اس کے بر عکس ہے بھارت اس لیے خوش ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طر ف سے کہا جا رہا ہے قوم تیاری کرے سردیوں میں گیس کا بحران ہو گا، جو بھی مسئلہ ہوتا ہے حکومت اور عمران خان نے ایک ہی رٹ لگائی ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ این آر او نہیں دوں گا،بطور وزیر منصوبہ بندی 3200 ارب روپے اپنی وزارت سے جاری کیے، لیکن 32 روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی دھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل کاٹ آیا ہوں لیکن نیب ریفرنس دائر نہیں کر سکا نیب گردی کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے جھوٹے مقدمات بنانے کیلئے درجنوں سرکاری افسران کوڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور ملک کے مفاد میں سپورٹس سٹی بنایا کوئی شراب جوئے اور جرائم کا اڈا نہیں بنایا۔ عمران نیازی نے دوسال سے اس منصوبے کی فنڈنگ روکی ہوئی ہے۔

جو مسئلہ ہوتا ہے تو عمران خان کہتے ہے کہ این آر او نہیں دوں گا حکومت دیانت داری کیساتھ گیس معاہدوں پر عمل کرتی تو گیس کا بحران نہ ہوتا انھوں نے یہ بھی کہا کہ جاہل اعظم اور نالائق اعظم ہم ہر مسلط کیا گیا حکومت پراپیگنڈا کر رہی ہے کہ نواز شریف نے بھارت کا بیانیہ پیش کیا بھارت نواز شریف کی تقریر سے خوش نہیں ہو رہابھارت پاکستان کی معشیت تباہ کرنے کیلئے عمران نیازی پالیسی پر خوش ہے اپوزیشن ایک مضبوط پاکستان کو دیکھنا چاہتی ہے ۔