آمدن سے زائد اثاثے ، نیب نے مولانا فضل الرحمن کو یکم اکتوبر کو طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں، مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخوا سامنے پیش ہونے کی ہدایت

منگل 22 ستمبر 2020 23:03

آمدن سے زائد اثاثے ، نیب نے مولانا فضل الرحمن کو یکم اکتوبر کو طلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں، مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخوا سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان سے کہا گیا کہ وہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ثبوت دیں، مولانا فضل الرحمان کو نیب کے پی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسرار الحق کے سامنے پیش ہونیکا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :