وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہوںگے،عثمان بزدار

منگل 22 ستمبر 2020 23:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہوںگے۔

(جاری ہے)

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کونچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی-انہوںنے کہا کہ ویلج ، پنچائت اور نیبر ہڈ کے انتخابات سے نچلی سطح پر قیادت سامنے آئے گی اور مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہونگی- بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لائیں گی-گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

سیکرٹری بلدیات نے نئے بلدیاتی نظام اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،راجہ بشارت،میاں محمود الرشید، ڈاکٹریاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت،مراد راس،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔