انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے درخواستوں کی آن لائن وصولی شروع

منگل 22 ستمبر 2020 23:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم (OCAS) کے تحت پنجاب کے 700 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پورٹل پرایف ایس سی‘ ایف اے‘ آئی سی ایس و دیگر پروگراموں میںداخلے کیلئے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی دستیاب ہیں۔سسٹم کے ذریعے گزشتہ چند برسوں میں آغاز سے اب تک 20 لاکھ سے زائد درخواستوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔ طلبا گھر بیٹھے کہیں جائے بغیر ویب سائٹ www.ocas.punjab.gov.pkسے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں اور ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 سے رہنمائی بھی لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :