وزیر توانائی پنجاب سے چائنہ مشینری انجینئرنگ کمپنی کے برانچ منیجر کی ملاقات ، سر مایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

بدھ 23 ستمبر 2020 00:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے گزشتہ روز چائنہ مشینری انجینئرنگ کمپنی کے برانچ منیجر مسٹر سمن نے ملاقات کی،زونرجی کمپنی کے جنرل مینجر مسٹر گورڈن گاؤ بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر توانائی پنجاب سے ملاقات کے دوران دونوں کمپنیوں نے متبادل زرائع توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متبادل ذرائع توانائی پالیسی پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے اور مختلف کمپنیز متبادل زرائع توانائی میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں سولر گیزر بنانے کے لئے بھی دلچسپی لے رہی ہیں،چین میں سولر گیزر ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوںنے کاہکہ سردیوں میں گیس کی بچت کے لئے سولر گیزر ایک بہترین آپشن ہے جس سے گیس کی لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی واقع ہو گی۔ اختر ملک نے کہا کہ سولر امپورٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ مقامی سطح پر سولر پینل کی تیاری میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔پنجاب کے عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے۔