کورونا وائرس:صدر ٹرمپ نے چین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا
ڈبلیوایچ او اور چین نے کورونا کے انسان سے انسان میں منتقل نہ ہونے کی غلط بیانی کی جس سے وائرس پوری دنیا میں پھیلا. امریکی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
میاں محمد ندیم منگل 22 ستمبر 2020 21:25
(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو چین کنٹرول کرتا ہے ڈبلیوایچ او اور چین نے کورونا کے انسان سے انسان میں منتقل نہ ہونے کی غلط بیانی کی چین ہزاروں ٹن پلاسٹک اور کچرہ سمندروں میں پھینک رہا ہے‘امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچاہے کورونا وائرس کی ویکسین آخری مراحل میں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم افغان جنگ ختم کرکے امریکی فوجیوں کو واپس بلا رہے ہیںامریکا نے داعش کا خاتمہ کردیا ہے خیال رہے کہ جولائی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ڈبلیو ایچ او سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت کو چین سے زیادہ پیسے کیوں دے؟. چین پر الزام تراشی کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ سے بہت زیادہ پیسے نکال رہا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی چوری کرنا چاہتا ہے‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے قریبی سیاسی حریف قرار دیے جانے والے جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.