مسلم لیگ (ن) نے 5 سالوں میں 50 ارب ڈالر کا قرضہ لیا

جبکہ 27 ارب ڈالر واپس کئے، رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل

منگل 22 ستمبر 2020 21:34

مسلم لیگ (ن) نے 5 سالوں میں 50 ارب ڈالر کا قرضہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 5 سالوں میں 50 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ 27 ارب ڈالر واپس کئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے نیٹ 23 ارب ڈالر کا اضافہ کیا کمرشل بینکوں سے مہنگا ترین قرضہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2 سالوں میں ان کی قسطیں واپس کرنے کے لئے 22 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اور 20 ارب ڈالر واپس کیا جبکہ نیٹ صرف 2 ارب اضافہ اور کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔