اپڈیٹ نیوز

ٰکراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ، بچی سمیت 2 افراد زخمی

منگل 22 ستمبر 2020 23:10

2کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے حادثے کے ایک ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ایک شخص جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم متوفی کی عمر 15 برس کے درمیان ہے۔جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لئے سرد خانے میں رکھوادی ہے۔علاوہ ازیں کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا۔

بعدازاں پولیس نے موقع اور اسپتال پہنچ کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ امید خان ولد حاجی احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 20 سالہ نصیر ولد بہادر خان کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔سائٹ اے تھانے کی حدود حبیب بینک کے قرین نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ حبیب اللہ ولد شیر افضل جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو کارعوائی کے لئے قریبی اسپتال لایا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی بنارس کا رہائشی اور کسی کام سے حبیب بینک کی طرف جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ علاوہ ازیں گذری کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،متوفی کی عمر 50سالہ ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

گلشن معمار کے علاقے گلشن معمار کریم شاہ مزارکے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفیہ اور زخمی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی خاتون عمر 35سالہ جبکہ زخمی بچی کی عمر 7سال بتائی جارہی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے۔ ادھر کورنگی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں متوفی کی شناخت 50سالہ عبدالزاہد ولد غنی کے نام سے ہوئی، تاہم پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کر دی ہے۔#