امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات دو لاکھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ سے تجاوز کر گئی
بدھ 23 ستمبر 2020 09:25
(جاری ہے)
جان ہاپکنز یونیورسٹی گذشتہ برس چین سے اس وبا کے آغاز کے بعد سے یہ اعداد و شمار کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا۔حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی کی وجہ سے ہم نے امریکہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ جانی نقصان برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وبا کے بحران کے دوران موثر رد عمل دکھانے میں ناکام رہے۔ جس کی قیمت امریکہ نے اس وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان کی صورت میں ادا کی۔امریکی حکام کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔اس کے علاوہ یوٹا ، وسکونسن ، ٹیکساس اور جنوبی ڈکوٹا کی ریاستوں میں بھی کورونا وائرس کے کسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس صورتحال میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موسم سرما کے دوران کورونا وائرس سے انفیکشنز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر اینتھونی فوسی نے اس ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ امریکی شہریوں کو خزاں اور سردیوں کے لیے تیار رکھنا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.